شہزادہ خالد بن سلمان کی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

World ورلڈ نیوز

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی سیکورٹی تعاون اور علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج اپنے بھائی پاکستانی آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہم نے سعودی اور پاکستانی تعلقات فوجی تعاون اور علاقائی امن کے تحفظ کے لیے دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کیا ۔ آپ کو بتاتے چلیں اس ملاقات میں میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ان کے ہمراہ تھے

سعودی افواج کے چیفس آف اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے ریاض میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا خیر مقدم کیا ویڈیو ملاحظہ کریں۔