Categories
National قومی خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی میں بھرتیوں پر فیصلہ سنا دیا۔

‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی میں بھرتیوں، تقرری کیسز کا فیصلہ سنادیا۔ چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی تقرری کالعدم قرار دے دی گئی، پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں بھی غیر قانونی قرار دے دی گئیں۔‏پی ٹی وی کے چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز کی تقرری درست قرار، وفاقی حکومت قانون کے مطابق پی ٹی وی میں تعیناتیاں کرے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔