پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق‏ پی ٹی اے نے ملک بھرمیں ٹک ٹاک ایپ بلاک کردی، ٹک ٹاک پرغیراخلاقی مواد شیئرکرنے پرپابندی عائد کی گئی،پابندی عوامی شکایات کے بعد لگائی گئی ، ترجمان پی ٹی اے, ٹک ٹاک انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کی مہلت دی تھی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے پابندی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرائم منسٹر پورٹل کے ذریعے بے شمار والدین کی شکایات موصول ہوئیں کے ٹک ٹاک پر چھوٹے بچے نا مناسب سرگرمیوں کا شکار ہو رہے ہیں جو ہمارے مذہب ثقافت اور رہن سہن کے خلاف ہے کمپنی کو شکایت کے ازالہ کے لیے نظام متعارف کروانے کو کہا گیا ہے جس کی تیاری اور نفاذ تک وقتی پابندی لاگو رہے گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کی رہنما بختاور بھٹو زرداری نے ٹک ٹاک بین کرنے پر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لاکھوں لوگوں کی نوکریاں چلی گئی ہیں ادویات کی قیمتیں زیادہ کردی گئی ہیں جو برداشت سے باہر ہیں ‘ بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا جا رہا ہے کرونا کی وجہ سے دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جارہی ہے لیکن عمران خان نے ٹک ٹاک کو بند کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گلی محلے کا عام آدمی ٹک ٹاک پر حکومت وقت پر تنقید کر رہا ہے اس لیے انہوں نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی۔

sabehakhanam