ٹوئیٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اکائونٹ بند کر دیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئیٹر نے امریکی صدر ٹرمپ کا اکائونٹ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے۔ ٹوئیٹر نے کہا کہ امریکی صدر لوگوں کو تشدد پر اکسا سکتے ہیں ۔

ٹویٹر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے کی جانے والی حالیہ ٹوئیٹس کا جائزہ لینے کہ بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں اس سے پہلے ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بارہ گھنٹے کے لئے بند کیا گیا تھا ۔اس وقت بھی ٹویٹر انتظامیہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو متنبہ کیا تھا کہ ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لئے بند کیا جا سکتا ہے ۔ بدھ کے روز صدر ٹرمپ کی جانب سے متعدد ٹویٹس کی گئی تھی جس میں انہوں نے کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے والے لوگوں کو محب وطن کہا تھا۔ ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالو کرنے والوں کی تعداد 8 کروڑ سے زیادہ تھی۔