حلقہ پی ایس 52 عمرکوٹ میں ضمنی انتخابات۔ پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔

سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس باون عمرکوٹ کا غیر سرکاری نتیجہ سامنے اگیا۔ نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار امیر علی نے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔

پیپلزپارٹی کے امیر علی شاہ اور گرینڈ ڈیمو کریٹک الائینس کے امیدوار ارباب غلام رحیم کے درمیان مقابلہ تھا۔ جی ڈی اے کے امیدوار ارباب غلام رحیم کو ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی حمایت حاصل تھی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ صوبائی اسمبلی کی نشست سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار امیر علی شاہ نے 58ہزار جبکہ جی ڈے اے کے امیدوار نے 30ہزار سے زائد ووٹ حاصل کئے۔

سابق صدر آصف علی زرداری کی عمرکوٹ ضمنی انتخاب جیتنے پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو مبارکباد۔۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس 52 کے عوام کا بے حد مشکور ہوں۔امیر علی شاہ کی جیت عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد کا مظہر ہے اور انہوں نے ہدایت کی کہ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے اپنے اپنے حلقے کے عوام کی خدمت
کریں

One Reply to “حلقہ پی ایس 52 عمرکوٹ میں ضمنی انتخابات۔ پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔”

Comments are closed.