جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی نئے امریکی صدر کی تعریفیں ۔

جے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نئے منتخب ہونے والے امریکی صدر جوزف بائیڈن کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

مولانا فضل الرحمان نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی حالات اس قدر پیچیدہ ہو گئے ہیں اور انہی پچیدہ حالات میں جو بائیڈن سے توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے پوری دنیا کی عوام کی رائے دیکھیں۔یہ جو بائیڈن آئے ہیں وہ ایک تجربہ کار سیاست دان ہیں۔وہ لمبے عرصے تک سینٹ کے رکن اور امریکی نائب صدر بھی رہے۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ان کے اس طویل تجربے سے دنیا کو فائدہ اٹھانا چاہیے انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ اس وقت دنیا کو لیڈ کر رہا ہے تو پوری دنیا کی انسانیت کو فائدہ اٹھانا چاہیے