گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 59 افراد جاں بحق

‏ملک بھر میں کورونا وائرس سےگزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 59 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعدعالمی وبا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 12,026ہوگئی ہے،مزید1,037افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی۔اس وقت فعال کیسز کی تعداد 31,983 ہے۔