صرف انہوں نے کرپشن بچانی ہے اس کے لئے کسی کو بھی باپ بنا سکتے ہیں۔ فواد چوہدری کی لیگی رہنما پر شدید تنقید

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ‏جس کے خلاف کالا کوٹ پہن کر عدالت گئے تھے اسکو ہی آج اپنا مشترکہ امیدوار بنا رہے ہیں. ساری زندگی اینٹی پیپلز پارٹی پر سیاست کرتے ریے آج انہی کی گود میں جا کر بیٹھے ہوئے ہیں اصل میں انہوں نے اپنی کرپشن بچانی ہے اس کے لئے یہ کسی کو بھی اپنا باپ بنا سکتے ہیں

آپ کو بتاتے چلیں کہ سابق وزیراعظم نوازشریف یوسف رضا گیلانی کے خلاف بطور وکیل بن کر سپریم کورٹ گئے تھے کہ ان کو نااہل کیا جائے اور اب نون لیگ پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو مشترکہ سینٹر کا امیدوار بنا رہی ہے

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مزید کیا کہا سنئے انہی کی زبانی

Leave a Reply