پیپلزپارٹی نے ضمنی انتخابات میں میدان مار لیا

غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی نےحلقہ سانگھڑ پی ایس43 میں تحریک انصاف کو شکست دے دی ہے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار جام شیرعلی 45 ہزار 240 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی ائی کے مشتاق جونیجو نے5230 ووٹ حاصل کئے۔

کراچی کے حلقہ پی ایس ۸۸ کے ۹۵ پولنگ اسٹیشنگ کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے یوسف بلوچ 21297 ووٹ لے کر آگے ‘ تحریک لبیک کے کاشف شاہ 4548 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی ٹی آئی کے جان شیر 4 ہزار ایک سو ساٹھ ووٹ لے کر تیسرے نمبر پرہیں

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پی ایس – 43 سانگھڑ اور پی ایس-88 ملیر پر پی پی پی امیدواران کی کامیابی پر پیغام

سانگھڑ اور ملیر سے پیپلز پارٹی کی کامیابی پورے پاکستان کے عوام کی کامیابی ہے۔سندھ میں ضمنی انتخابات کے نتائج سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے۔عوام نے دہونس دھاندھلی کو مسترد کردیا، سیاسی شعبدہ گروں کو خاک میں ملا دیا۔ضمنی انتخابات سے عیاں ہوگیا کہ ملک میں صورتحال اب ‘عوام بخلاف سلیکٹڈ حکومت’ ہےاورضمنی انتخابات کی طرح سینیٹ الیکشن میں بھی شکست سلیکٹڈ وزیراعظم کی منتظر ہے