مولانا طارق جمیل نے کپڑوں کا برانڈ لانچ کرنے کی اہم وجہ بیان کردی۔

مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے کپڑوں کا برانڈ لانچ کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ میں نے اس کاروبارکو پیسہ کمانے کے لئے نہیں بلکہ مدارس کو چلانے کے لیے شروع کیا۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جب کرونا کی وبا آئی تو کاروبار متاثر ہو گئے ۔ میں لوگوں کو کیسے کہوں کہ وہ امداد کریں کیونکہ ہمارے مدارس مخیر حضرات کی امداد سے چلتے ہیں ۔ انہوں نے کہا میرے مدارس میں باقاعدہ چندہ جمع کرنے کا کوئی انتظام نہیں’ میں اپنے دوستوں کو کو اپیل کرتا تو وہ اس میں حصہ ڈال دیتے تھے۔

مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ یہ میری خواہش تھی کہ اللہ مدارس کا آ ایسا نظام بنا دے کہ یہ زکوٰۃ اور خیرات کے بغیر مدارس چلتے رہیں ۔ اس کے لیے لئے کاروبار ضروری تھا لہذا میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر ایم ٹی جے کے کے نام سے کپڑے کا بڑانڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے