سینٹ میں اوپن بیلٹینگ کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ

‏سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے دےدی ۔۔۔الیکشن کمیشن آئین اورقانون کےتحت سینیٹ انتخابات کرانے کامجازہے ۔۔۔ شفاف اورغیرجانبدارانہ انتخابات کرانے کی ذمہ دار ی الیکشن کمیشن کی ہے۔‏سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہےکہ انتخابات میں سیکریسی حتمی نہیں ہوتی۔۔۔ عدالت نے4اورایک کے تناسب سےرائے دی ہے۔

سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے رائے دی ہے کہ سینٹ انتخابات آئین کے تحت ہونگے۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے آج فیصلے کا اعلان کیا۔
بینچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کو آزادانہ اور شفاف بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہئے۔