‏کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات !تحریک انصاف 60 نشستوں پر کامیاب، ن لیگ 59 پر فاتح

‏کنٹونمنٹ بورڈز کے الیکشن میں پی ٹی آئی برتری لینے میں کامیاب، لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ، بہاولپور میں ن لیگ نے میدان مار لیا، ملتان میں حکمران جماعت کو اپ سیٹ شکست ،ایک بھی سیٹ نہ لے سکی، خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف بازی لے گئ۔

‏ملک بھر کے 42 کنٹونمنٹ کی تمام 212 نشستوں کے نتائج موصول..تحریک انصاف 60 نشستوں کے ساتھ سرفہرست۔۔مسلم لیگ ن کا 59 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ۔ 55 نشستوں کے ساتھ آزادامیدوار تیسرے نمبر پر۔پیپلزپارٹی 17، ایم کیو ایم 10، جماعت اسلامی کی 7 نشستیں۔اے این پی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے 2، 2 امیدوار کامیاب۔

‏پنجاب میں 113 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن 51 پر سرفہرست، آزاد امیدواروں کا 32 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر، تحریک انصاف 28 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر، جماعت اسلامی بھی پنجاب میں 2 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب