پیٹرول کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

‏پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری
پٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر اضافہ،نئی قیمت 123روپے 30۔پیسے فی لیٹر ہوگئی
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے ایک پیسے اضافہ،نئی قیمت 120روپے 4پیسے فی لیٹر ۔‏مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے 46پیسے اضافہ،نئی قیمت 92روپے 26پیسے فی لیٹر مقررلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے 92پیسے اضافہ،نئی قیمت 90روپے 69پیسے مقرر کی گئی ہے

‏پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تیل کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں ۔