‏مریم نواز کا صحافیوں کو بھونکنے والا کتا کہنے پر معافی مانگنے سے انکار

میڈیا کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک کے مطابق تحریک انصاف کے26 فارن اکاؤنٹس تھے، 26اکاؤنٹس میں سے 18 اکاؤنٹس ایکٹو تھے، 18 میں سے پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو چارڈ کلیئر کئے تھے۔ 

‏ویڈیوں – مریم نواز کا صحافیوں کو بھونکنے والا کتا کہنے پر معافی مانگنے سے انکار


مریم نواز کہنا تھا کہ امریکا،مڈل ایسٹ، آسٹریلیا،کینیڈا،انگلینڈ سے فارن فنڈنگ ہوئی، عمران کے چار ذاتی ملازمین کے ذریعے غیرقانونی طور پر پیسے منگوائے گئے،ملازمین طاہراقبال، محمد نواز افضل، محمد رفیق کے اکاؤنٹس میں پیسے آئے، عمران خان آج تک جھوٹ بولتے آرہے ہیں،جو کچھ بھی ہوا عمران کی مرضی سے ہوا، عمران خان نے الیکشن کمیشن میں جھوٹ بولا اور جان بوجھ کرحقائق کوچھپایا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈونرز ممتازاحمد نے عمران خان کورشوت دی، انہوں نے غیرقانونی طریقے سے پیسے لیے، ممتازاحمد نے 24 ہزار ڈالر دیا اسکو نتھیا گلی میں لاکھوں ڈالر کا کنٹریکٹ دیا، ممتازاحمد کو نتھیا گلی میں فیور دینے کا حق آپ کو کس نے دیا؟ اتنی بڑی چوریاں دیدہ دلیری سے کی گئیں، 74سالوں میں ایسی مثال نہیں، کالے کرتوت چھپانے کے لیے مذہب کا لبادہ اوڑا گیا، ہمیں حضرت علیؑ کے قول، بار بار مدینہ کی ریاست کا سنایا جاتا تھا، نوازشریف نے اپنی تین نسلوں کا ناکردہ جواب دیا، میں نے اپنا حساب دیا، آپ کوکونسے سرخاب کے پرلگے ہیں جوجھوٹ بول کرنکل جاتے ہیں۔

SHARE NOW

Leave a Reply

Your email address will not be published.