میرے اور وزیر اعظم کے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں

پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور وزیراعظم سے متعلق بے بنیاد خبریں چلائی جارہی ہیں، وزیراعظم اور میرے متعلق جیو نے غلط رپورٹنگ کی، ٹی وی دیکھ کر حیران ہوگیا اتنا بڑا طوفان کھڑا کردیا۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے اتنا بڑا ہنگامہ برپا کردیا، میڈیا کو کہتا ہوں اس کو روکے، میں سگریٹ پینے باہر گیا تھا، ہمارے صوبے میں گیس کا مسئلہ ہےپرویز خٹک ہماری اندرونی باتیں ہیں، پارٹی میں ہر طرح کی بات ہوتی ہے، ہم نے کوئی سخت بات نہیں کی، درخواست ہے اسکیمیں نہ روکی جائیں، میں وزیراعظم کے خلاف نہیں نہ ہوسکتا ہوں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہا‏کچھ چینلز پر غلط خبر چلائی جا رہی پرویز خٹک صاحب کی بات چیت کے بارے۔ ابھی جب تھوڑی دیر میں بل پاس ہو جائے گا تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔ اور یہ تمام جھوٹی خبریں ابھی فوت ہو جائیں گی۔ خٹک صاحب اس وقت بھی وزیراعظم چیمبر میں موجود ہیں۔

SHARE NOW

Leave a Reply

Your email address will not be published.