‏وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ۔قصور کی معصوم زینب کی دوسری برسی کے موقع پر قومی اسمبلی سے زینب الرٹ بل کی متفقہ منظوری ایک روشن اور تاریخی قانون سازی ہے۔‏2020 کے آغاز پر اسمبلی سے یہ اہم قانون سازی عوامی جذبات اور امنگوں کی حقیقی آیئنہ دارہے۔عوامی مسائل سے وابستہ یہ قانون ہمارے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔ اس قانون کے تحت زینب الرٹ رسپانس اور ریکوری ایجنسی کا قیام ممکن ہو سکے گا۔‏پھول جیسے بچے پاکستان کا مستقبل ہیں۔ انہیں گھناؤنے ظلم سے بچانا اورمعاشرتی تحفظ دینا عمران خان کا ویژن اور حکومت کا عزم ہے۔

Tagged :

adminnida

writer