Cricket کرکٹSports کھیلوں کی خبریں

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرادیا ۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 151 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے 151 رنز کا ہدف انیسویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ٹیون سمتھ نے ناقابل شکست 80 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ سیریز کا آخری میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پہلا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔