National قومی خبریں

گجرات پولیس نے کرونا وائرس کا دم کرنے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا

جعلی پیر محمد عاشق موضع گنجہ گجرات میں کرونا وائرس کے دم کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنا رہا تھا ۔جسے پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ جعلی پیر دم اور پھونکوں کے ذریعے کرونا وائرس کے علاج کے نام پر شہریوں سے بھاری رقوم اینٹھتا تھا۔

ڈی پی او گجرات توصیف حیدر نے کہا ہے کہ جعلی پیروں اور عاملوں کے خلاف گجرات پولیس کا ضلع بھر میں آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے عوام کو اپیل کی اگر ان کے علاقے میں کوئی جعلی پیر تو اس کی اطلاع پولیس کو دے تا کہ ان کو گرفتار کرکے سادہ لوح عوام کو محفوظ کر سکیں۔