National قومی خبریںWorld ورلڈ نیوز

سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے

سعودی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی۔دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے معاملات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاپاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کثیر الجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔