World ورلڈ نیوز

بھارت میں کورونا کے مریض نے اسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق چرنجیت سنگھ نے دارالحکومت دہلی کی ہسپتال کے ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چرن جیت سنگھ جس کی عمر 35 سال بتائی جاتی ہیں۔ گزشتہ رات سڈنی آسٹریلیا سے آیا تھا۔

ہندوستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے اثرات کو دیکھتے ہوئے دوسرے ممالک سے آنے والوں کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہیں۔ چرنجیت سنگھ جبکہ ایئرپورٹ پہنچا تو ان کو سر درد کی شکایت سامنے آئیں اور انتظامیہ نے اسے کرونا وائرس کا مشتبہ مریض تصور کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا تھا جھاں کو رونا کے مشتبہ مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا جا رہا تھا۔ پاکستان میں سخت نگرانی ہونے کی وجہ سے چرنجیت سنگھ ٹینشن لیتے ہوئے اپنے آپ کو مصدقہ کرونا وائرس کا شکار سمجھ لیا اور اپنے اعصاب پر قابو نہ پا سکے اور ساتویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔ جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔