World ورلڈ نیوز

علی بابا فاؤنڈیشن کےبانی کابھارت کے علاوہ دس ممالک کو طبی سامان عطیہ کرنے کا اعلان

Photo @JackMa (twitter)

چائنا سے تعلق رکھنے والے اور علی بابا فاؤنڈیشن کے سربراہ جیک ما نے دس ممالک کو طبی سامان عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انھوں نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر کیا۔

جیک ما فاؤنڈیشن اور علی بابا فاؤنڈیشن کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کرونا وائرس کے خلاف عالمی وبا سے نمٹنے میں مدد کے لیے ایشیا کے دس ممالک کو کو انتہائی ضروری سامان اکٹھا کرنے کا اعلان کر رہے ہیں جس میں بنگلہ دیش افغانستان کمبوڈیا ،لاؤس، مالدیپ منگولیا پاکستان میانمار اور سریلنکا شامل ہیں۔ آپ کو بتاتا چلے اس الانمی میں بھارت کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دس ممالک میں ضروری سازوسامان عطیہ کریں گے اور اس کی ترسیل آسان نہیں ہے لیکن ہم اسے مکمل کرلیں گے۔ سازوسامان میں میں 18 لاکھ ماسک اور اور دو لاکھ دس ہزار کرونا وائرس ٹیسٹ کٹس ، 36000 حفاظتی ملبوسات۔ وینٹی لیٹر ز اور تھرمومیٹر وغیرہ شامل ہیں