Cricket کرکٹSports کھیلوں کی خبریں

لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ سیزن 5۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب خوشدل شاہ نے ستر70 رنز بنائے۔

جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مقررہ ہدف انیسویں اوور کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے کرسل لینن نے ناقابل شکست 113 رنز بنائے۔ اس جیت کے ساتھ ہی لاہور قلندر نے سیمی فائنل کےلئے رسائی حاصل کر لی ہے۔