وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اپنے سری لنکن ہم منصب سے ملاقات۔شاہ محمود قریشی کی سری لنکا کے نئے مقرر ہونے والے وزیر خارجہ ڈائنش گناوردینا سے ملاقات۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی ہے۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہپاکستان اور سری لنکا کے مابین دیرینہ اور گہرے مراسم ہیں. پاکستان، سری لنکا کے ساتھ، کئ دہائیوں پر محیط، ان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا متمنی ہے. دونوں ممالک نے باہمی، علاقائی اور عالمی امور پر ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کی ہے۔

Tagged : #

adminnida

writer