National قومی خبریں

پاکستان میں کرونا وائرس کے دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔مشیر صحت

فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا وائرس کے دونوں مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مشیر صحت ڈاکٹر ظفر الطاف۔ مشیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ مریضوں کے اہل خانہ اور دوستوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال پر پاکستان نے ایران کے لیے تمام براہ راست پروازیں تا حکم ثانی بند کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ ہیلپ لائن بھی قائم کردی گئی ہے ۔ ہیلپ لائن کا نمبر۱۱۶۶ ھے۔ سینٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی سربراہی میں قومی کور کمیٹی کرونا وائرس کے کیسز کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔