National قومی خبریں

‏وزیراعظم عمران خان کی چیئرمین سی ڈی اے کو دھرنے کےشرکا کو فوری ریلیف کی فراہمی کی ہدایت۔

دھرنے کے شرکاء کا بارش سے بچنے کے لیے اپنے اوپر پلاسٹک پڑے ہوئے

‏وزیراعظم عمران خان نےسی ڈی اے چیئرمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر دھرنا سائٹ کا دورہ کریں تاکہ اندازہ لگایا جاسکے کہ بارش کے آغاز اور موسم کی بدلتی ہوئی صورتحال سے دھرنے کے شرکاء کو کیا امداد فراہم کی جاسکتی ہے۔ دھرنے کے شرکاء مدارس کے طلباء ہمارے لیے انتہائی قابل احترام ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ‏میں نے یہ اندازہ لگانے کیلئے کہ بارش اور بدلتے موسم کے حوالے سے شرکاء کو کیا امداد فراہم کی جاسکتی ہے، چیئرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر دھرنے کے مقام پر جانے کا حکم دیا ہے۔