وزیراعظم عمران خان کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ
کابینہ نے ایجنڈے میں شامل 16 میں سے 15 نکات کی منظوری دی.عوامی فلاح و بہبود کیلئے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا.کابینہ نے موٹرویز پر معذور افراد کیلئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا.دیہی خواتین کے شناختی کارڈز کیلئے ملک بھر میں جمعہ کا روز مختص کردیا گیاہے.خواتین کی شکایات کے تدارک کیلئے ٹول فری نمبر سے آگاہ کیا گیا.موسمیاتی تغیرات سے متعلق معلومات کیلئے ایپ متعارف کرائی جائے گی.سمندرپارپاکستانیوں کے مسائل کے تدارک کیلئےموبائل ایپ متعارف کرائی جارہی ہے.موسم سے متعلق معلومات کی فراہمی کیلئے تمام ٹی وی چینلز کچھ وقت مقرر کریں .وزارت توانائی عوام کی آگاہی کیلئے تشہیری مہم شروع کررہی ہے.گمشدہ بچوں کی بازیابی کیلئے ’’میرا بچہ‘‘ایپ متعارف کرائی گئی ہے.پی آئی اے سے متعلق شکایات و تجاویز کیلئے ای سروس کا آغاز کیا جارہا ہے
تحصیل کی سطح پر احساس پروگرام کے دفاتر کھولے جا رہے ہیں. ہیلتھ کارڈ کے تحت فراہم سہولتوں کی فراہمی میں رکاوٹیں دور کرنیکی ہدایت کی گئی .مختلف وزارتوں میں ایک لاکھ 6ہزار 343ملازمتوں کے کیسز زیر التوا ہیں.وفاقی حکومت کے مختلف اداروں میں ایک لاکھ 29ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں
متعلقہ ادارے خالی آسامیوں کا بجٹ لے رہے ہیں لیکن بھرتیاں نہیں کی جارہی
وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کی کارکردگی کو سراہا گیا .متعلقہ وزارتوں کو ملازمین کے زیر التوا معاملات حل کرنے کیلئے 45دن کا وقت دیا گیا .تین سرکاری املاک نیا پاکستان ہاؤسنگ کو دینے دی کی منظوری دی گئی.کابینہ نے میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی میں ڈی جی کی تعیناتی کی منظوری دی.سردار عبدالحمید خان کی وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجن کراچی کا ممبر تعینات کرنے کی منظوری.ایئر پورٹس کے نزدیک اونچی عمارتوں کی تعمیر کیلئے بین الاقوامی اصولوں سے رہنمائی لی جائے گی.وزارت صحت میں مجوزہ اصلاحات کی منظوری دی گئی.وزارت صحت کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی ہے.5ہومیو پیتھک میڈیکل کالجز پر شکایات کی انکوائری کا حکم دیا گیا.لندن میں علاج کیلئے جانے والے دل بہلانے میں مصروف ہیں.نوازشریف لندن میں بیٹھ کر ووٹ کو عزت دے رہے ہیں.اتحادی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کھڑا رہیں گے.تمام اتحادی جماعتیں ملکی ترقی کیلئے حکومت کے ساتھ متفق ہیں.جمہوری نظام میں اختلاف رائے ہر سیاسی جماعت کا حق ہے.ایم کیو ایم حکومت سے ناراض نہیں ، تحفظات کا ہر ممکن ازالہ کریں گے. ضروری اجناس کی قیمتوں پر وفاق اور صوبوں میں اتفاق رائے پیداکیاجائیگا،۔

Tagged : #

adminnida

writer