National قومی خبریں

‏کرونا وائرس: صدر مملکت کا قوم کے نام ویڈیو پیغام

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کرونا وائرس کے بارے قوم کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں صدر مملکت کی کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ دنیا کے 51 ممالک کرونا وائرس سے متاثر ہیں کھانسی اور چھینک کرنے سے کرونا وائرس پھیلتا ہے کھانسی اور چھینک لیتے وقت اپنے منہ کو ڈھانپ کر رکھیں اپنے پیغام میں انہوں نے ائمہ کرام سے اپیل کی ہے کہ علماء کرونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کا پرچار بھی کریں۔