National قومی خبریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کوالالمپور میں آئل اور گیس سیکٹر کی معروف پبلک سیکٹر کمپنی پیٹرونا کارپوریشن کے دفتر کا دورہ۔

وزیر خارجہ کی پیٹرونا کارپوریشن میں سی ای او پیٹرونا ایل این جی اظہر یزید جعفر، پزنس ڈویلمنٹ کے سربراہ ثانی زوہیری، ایل این جی مارکیٹنگ کے سربراہ حیرل فیضی محمد سمیت اعلی حکام سے ملاقات. یہ ملاقات کوالالمپور کی بلندوبالا عمارت پیٹرونا ٹاورز میں کارپوریشن کے دفتر میں ہوئی. دوران ملاقات پیٹرونا کارپوریشن کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا کہ پیٹرونا کارپوریشن کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے مگر گذشتہ دس برسوں میں کوششوں کے باوجود اس خواہش کی تکمیل نہیں ہو پائی

پاکستان، ملائشیا کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اسے وسعت دینے کا متمنی ہے. معاشی و تجارتی تعاون کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. پیٹرونا کارپوریشن توانائی کے شعبے میں کام کرنے والی ملائشیا کی بڑی پبلک سیکٹر کمپنیوں میں سے ایک ہے. پیٹرونا کارپوریشن کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہیں. مخدوم شاہ محمود قریشی

فریقین کا اس سلسلے میں جلد عملی تجاویز کے تبادلے کا فیصلہ. وزیر خارجہ کے اعزاز میں ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کوالالمپور میں پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ سمیت سفارت خانے کے سینیر حکام بھی شریک تھے. پیٹرونا کارپوریشن کے حکام نے وزیر خارجہ کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا۔