World ورلڈ نیوز

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی قطر میں ملاقات۔ زلمی خلیلزاد نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن کے معاہدے کی تازہ ترین صورتحال سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج کے امن معاہدے کے بعد پاکستان انٹرا افغان مذاکرات کی امید رکھتا ہے افغانستان کو تعمیر نو اور بحالی کے لیے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہوگی ۔اورافغانستان میں دائمی امن استعکام کے لیے پاکستان اپنی کوششیں جاری رکھے گا ۔