National قومی خبریں

آپ کو کرونا وائرس کے متعلق ایس ایم ایس کیوں بھیجے جارہے ہیں۔ وجہ جانئے

اگر آپ کو اس طرح کا میسج ایس ایم ایس موصول ہوا ہے جس میں لکھا ہے یہ بات توجہ میں آئی ہے کہ گزشتہ چودہ روز میں آپ کا کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سے رابطہ ہوا ہے اس وجہ سے آپ سے گزارش ہے کہ ضروری حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے یے خود کو دوسرے افراد سے علیحدگی اختیار کرلیں ۔

مندرجہ بالا بیان کردہ ایس ایم ایس اگر آپ کو ملا ہے تو اس کا جواب پی ٹی اے کی جانب سے پریس ریلیز میں دیا گیا ہے۔

‏پریس ریلیز :پی ٹی اےوزارت صحت کی درخواست پر ایسے لوگوں کو ایس ایم ایس الرٹ بھیج رہی ہے جو ممکنہ طور پر سفر کے دوران یا دیگر مقامات پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے رابطے میں آئے ہوں گے۔‏ایس ایم ایس کے ذریعے بخار ، کھانسی ، سانس لینے میں مسئلہ اور جسم میں درد جیسی علامات ہونے کی صورت میں وصول کنندہ کو قریب ترین صحت مرکز یا ہنگامی خدمات (1166) سے رابطہ کرنے کی درخواست کی جارہی ہے۔‏یہ پیغام ‘کوروناالرٹ’ کے نام سے ہوتا ہے۔ ایسے پیغامات جعلی یا اسپیم نہیں ہیں۔ وصول کنندگان سے درخواست ہے کہ وہ دئیے گئے مشورے پر عمل کریں۔