وزیراعظم عمران خان سے متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے رواداری شیخ نیہان بن مبارک النیہان نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاﺅس میں ہوئی جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے د رمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر نے وزیراعظم عمران خان کو اپنی حکومت کی جانب سے ملک میں برداشت کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں اور 2019ءکو برداشت کے سال کے طور پر منایا جانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ متحدہ عرب امارات نے قومی بردباری پروگرام کے تحت معاشرے میں پرامن بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دیا ہے

Tagged : # #

adminnida

writer