World ورلڈ نیوز

قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط ہوگئے

امریکہ اور طالبان کے درمیان آج دوحہ قطر میں امن معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں جس سے امریکہ کی طویل ترین جنگ ختم ہو جائے گی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومیو بھی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں موجود۔ میڈیا کی اطلاعات کے مطابق افغانستان کے اندر 14 مہینے کے اندر فوجی انخلا کردے گا۔ طالبان وفد کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ افغان عوام خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہو گی افغان امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے انہوں نے امن کے لئے چین روس سمیت دیگرملکوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔