National قومی خبریں

‏ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ کا 3ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاھے۔‏‏پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے اور عوام کے تعاون کے بغیر اس وباء سے نبٹنا ممکن نہیں. ہماری کوشش ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورت میں زیادہ سے زیادہ جانیں بچائی جائیں۔


اس سلسلے میں اپنی 3 ماہ کی تنخواہ وزیراعلی ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کرتی ہوں.‏میں تمام مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ کمزور طبقے کی مدد کے لیے آگے آئیں اور حکومت کا ساتھ دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچائی جا سکیں۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے مزید کیا کہا سنئے انہی کی زبانی