National قومی خبریں

جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کوکیوں گرفتار کیا گیا؟ وجوہات جانئے

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کو 3 تین ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ان پر عوام کو اشتعال انگیزی پر اکسانے کا الزام تھا جس سے امن وامان خراب ہونے کا امکان تھا ۔مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ پولیس نے اسلام آباد سے گرفتار کیا اور بعد ازاں ان کو ہری پور جیل میں منتقل کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ حکومت پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس کا مظاہرہ ہوگا پرامن احتجاج کی اجازت دے سکتے ہیں مگر قانون توڑنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔